• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے، داؤد محمد بریچ اسپیشل سیکریٹری داخلہ تعینات

اسلام آ باد (رانا غلام قادر ) وفاقی بیو رو کر یسی میں تقرر و تبادلے،نوٹیفکیشن جاری ۔پاکستان ایڈ منسٹر یٹو سروس کے گریڈ 21 کے افسر سپیشل سیکریٹری وزارت داخلہ وقاص علی محمود کو تبدیل کر کے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ڈائریکٹر جنرل، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن اسلام آباد داؤد محمد بریچ کو ان کی جگہ اسپیشل سیکریٹری وزارت داخلہ تعینات کیا گیا ۔ پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 19 کے افسر تنویر حسین کا سندھ سے پنجاب حکومت تبادلہ کیا گیا ۔پولیس سروس کے گریڈ اٹھارہ کے او ایس ڈی راناحسین طاہر کو پنجاب حکومت میں تعینات کیا گیا ہے۔ وہ اس سے قبل دو سال کی رخصت پر تھے۔ در یں اثناءبلوچستان یو نیورسٹی گریڈ انیس کی اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر صدف ارتضیٰ کو وفاقی نظامت تعلیمات اسلام آ باد میں ایسو سی ایٹ پروفیسر تعینات کیا گیا ۔ ان کی تعیناتی ڈیپوٹیشن پر تین سال کیلئے ہو گی ۔محکمہ تعلیم گلگت بلتستان کی گریڈ 17کی ٹیچر مسز عنبر ین شکور کو تبدیل کرکے تین سال کیلئے ڈیپوٹیشن پر وفاقی نظامت تعلیمات اسلام آ باد میں تعینات کیا گیا ۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید