• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیرہ بگٹی سے6 لیویز و پولیس اہلکار اغوا، اغواکار سرکاری اسلحہ بھی ساتھ لے گئے

ڈیرہ مرادجمالی (نامہ نگار ) بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی سے لیویز و پولیس اہلکاروں کو نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا سرکاری اسلحہ چھوڑ گئے واقعہ کے بعد پولیس وسیکورٹی فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کردی ڈپٹی کمشنر بگٹی زوہیب الحق کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی نالے سے نامعلوم افراد نے تین پولیس اہلکاروں کانسٹیبل محمد یاسین کانسٹیبل بچل خان اورکانسٹیبل محمد جان جبکہ ڈولی چیک پوسٹ سے لیویز اہلکاروں عمیر حیات، علی نواز اورمٹھاخان کو اغوا کرکے نامعلوم مقام کی طرف فرارہو گئے ذرائع کے مطابق سرکاری اسلحہ بھی اپنے ساتھ لے گئے واقعہ کے بعد پولیس وسیکورٹی فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کردی تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔
اہم خبریں سے مزید