• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب اسمبلی، مذاکراتی کمیٹی کا تیسرا اجلاس، حکومت اور اپوزیشن کا 3 نکات پر اتفاق

لاہور(نمائندہ خصوصی) پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن کے 26ارکان کی معطلی کے حوالے سے قائم کمیٹی کے گزشتہ روز تیسرے اجلاس میں تین نکات پرحکومت اور اپوزیشن کے درمیان ایوان کو بہتر انداز میں چلانے کیلئے ٹی او آرز پر اتفاق رائے پر متفق ہوگئی ہے۔ اپوزیشن کوآئین کے مطابق احتجاج کا حق،گالم گلوچ کی روایات کو نہیں دہرایا جائے گا، ایتھکس کمیٹی اور رولز 223کے تحت ہاؤس کو چلایا جائے گا،ایڈوائزری کمیٹی کو فعال کیا جائے گا، ایتھکس کمیٹی کوفعال کیا جائے گا، ایتھکس کمیٹی اور رولز 223کے تحت ہاؤس کو چلایا جائے گا۔اسپیکر ملک محمد احمد خان نے مذاکراتی کمیٹی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ گالم گلوچ کی روایات کو نہیں دہرایا جائے گا۔اپوزیشن کوآئین کے مطابق احتجاج کا حق ہے ۔پنجاب اسمبلی سے اپوزیشن کے 26 ارکان کی معطلی کے معاملے پر مذاکراتی کمیٹی کے اجلاس کے بعدمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے مجتبیٰ شجاع الرحمان نے کہا کہ اپوزیشن کےساتھ ہمارا اتفاق رائے ہوا ہے، اپوزیشن لیڈرجب اسمبلی میں بات کریں گے کوئی نعرے بازی نہیں ہوگی، وزیراعلیٰ پنجاب کی تقریرکے دوران بھی کوئی نعرے بازی نہیں ہوگی، اپوزیشن نے ارکان کی بحالی کا کوئی مطالبہ نہیں کیا۔
اہم خبریں سے مزید