• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع وسطی میں اربوں کے غیرقانونی پورشن اور فلیٹس کی قانونی حیثیت صفر، پورشن کی خرید و فروخت سے باز رہنے کا انتباہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی ضلع وسطی کے ڈپٹی کمشنر طحہٰ سلیم نے کہا ہےکہ اربوں روپے کے بننے والےغیر قانونی پورشن اور فلیٹس کی قانونی حیثیت صفر ہےگزشتہ ستمبر سے اب تک ضلع میں700 عمارتوں کی غیر قانونی منزلیں توڑ چکے ہیں ایسی عمارتوں کی سیل پرچیز بند کر دی ہے دوبارہ بننے پر مالک اور بلڈر کے خلاف ایف آئی آر درج ہو گی اپنے دفتر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع وسطی سے پورشن مافیا کو نکال باہر کرینگے تاکہ غیر قانونی تعمیرات کا سلسلہ ختم ہوسکے انہوں نے کہا نئے سروے میں ضلع میں 50مخدوش عمارتوں کی نشاندی ہوئی ہےپاکستان انجینئرنگ کونسل کی رپورٹ کے بعدان عمارتوں کی قسمت کا فیصلہ کیا جائے گا انہوں نے کہاکہ پورشن کی سب لیز پر پابندیکے باوجود کچھ چھپ چھپاکر سب لیز کئے جانے کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں جس کی روک تھام کیلئے مزید سخت اقدامات اٹھائے جارہے ہیں اسٹیٹ ایجنٹس کو بھی سختی سے پابند کیا گیا ہے کہ وہ پورشن کی خریدوفروخت سے باز رہیں اور سادہ لوح شہریوں کو غیر قانونی پورشن فروخت کرکے ان کی عمر بھر کی کمائی داؤ پر لگانے سے باز رہیں۔
اہم خبریں سے مزید