• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواب شاہ، زرعی زمین کا تنازع، 6 افراد قتل، علاقے میں کشیدگی

نواب شاہ( محمد انور شیخ بیورو رپورٹ) _زمین کے تنازع پر چھ افراد قتل علاقے میں کشیدگی وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا نوٹس قتل کے ملزمان کی فوری گرفتاری اور انہیں قانون کے کٹہرے میں لانے کی ہدایت گیارہ ملزمان گرفتار کر لیے گئے جبکہ مزید ملزمان کی تلاش جاری ہے ایس ایس پی شبیر احمد سیٹھار کے مطابق بھنگوار برادری کے دو گروہوں کے درمیان زرعی زمین کے تنازع پر چار افراد قتل ہو گئے تھے اور اس قتل کا الزام آج قتل ہونے والے چھ مقتولین پر لگایا گیا تھا اور اس مقدمے کی سماعت کے لیے مقتولین ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ جا رہے تھے کہ کیریا موری کے قریب گھات لگائے بیٹھے ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں چھ افراد موقع پر ہلاک ہو گئے جن میں تین سگے بھائی اور دو سگے بھائی جب کہ ایک کزن بتایا جاتا ہے شامل ہیں ملزمان موقع سے فرار ہو گئے ایس ایس پی نے بتایا کہ واقعے کے بعد ضلع کی ناکہ بندی کر کے 11 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جبکہ مزید ملزمان کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں ایس ایس پی شبیر احمد سیٹھار کے مطابق سال 2010 میں زمین کے تنازے پر اسماعیل بھنگوار کے والد سمیت چار افراد قتل ہو گئے تھے اور اس کے چار ملزمان اس وقت جیل میں ہے جبکہ آج قتل ہونے والے چھ مقتولین کی اسماعیل بھنگوار اور ان کے رشتہ داروں کے ساتھ دشمنی چلی ارہی تھی ۔
اہم خبریں سے مزید