ملتان(سٹاف رپورٹر)جامعہ زکریا شعبہ جینڈر اسٹڈیز نے اقوام متحدہ کے وولنٹیئرز (یو این وی) پروگرام کے اشتراک سے سیمینار کا انعقاد کیا جس کا بنیادی مقصد طلباء میں رضاکارانہ خدمات کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا اور انہیں اقوام متحدہ کے اقدامات کے تحت دستیاب مواقع سے روشناس کرانا تھا ،تقریب میں شعبہ جینڈر اسٹڈیز کے چیئرمین ڈاکٹر مرید حسین نے ایک جامع اور ترقی پسند معاشرے کی تشکیل میں رضاکارانہ خدمات کی اہمیت پر روشنی ڈالی ،پاکستان میں اقوام متحدہ کے وولنٹیئرز کے نیشنل کوآرڈینیٹر مسٹر وسیم اشرف نے خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں چلائے جانے والے یو این وی پروگرامز کا جائزہ پیش کیا اور بتایا کہ طلباء مختلف اقدامات میں کیسے حصہ ڈال سکتے ہیں۔