ملتان ( سٹاف رپورٹر) چیئرمین زکوۃ عشر کمیٹی مرحوم مہر رمضان سیال کے صاحبزادے،سماجی رہنما مہر چاند رمضان سیال کے بھائی پنجاب پولیس ایلیٹ فورس اہلکار مہر عرفان سیا ل مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے قل خوانی کی تقریب انکی رہائش گاہ اللہ وسایا چوک وہاڑی روڈ پر منعقد ہوئی ،مخدوم سید غلام یزدانی گیلانی ،سابق وفاقی وزیر مخدوم سید تنویر الحسن گیلانی ،مفتی عثمان پسروری نے اجتماعی دعائے مغفرت کرائی۔