• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ سے تعلق رکھنے والے آرتھوپیڈک سرجن ڈاکٹر امجد گلزار شیخ کا نشتر ہسپتال کا دورہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) برطانیہ سے تعلق رکھنے والے ممتاز آرتھوپیڈک سرجن اور انسان دوست شخصیت ڈاکٹر امجد گلزار شیخ (FRCS) نے نشتر ہسپتال ملتان کا دورہ کیا۔ڈاکٹر امجد گلزار شیخ نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نشتر اسپتال ڈاکٹر راؤ امجد علی، اور دیگر اعلیٰ افسران سے ملاقات کی۔ ملاقات میں انہوں نے پیدائشی پاؤں کی خرابی (Club Foot) کے مریض بچوں کے علاج میں تعاون کی پیشکش کی تاکہ یہ بچے زندگی بھر کی معذوری سے بچ سکیں اور ایک فعال و خود مختار زندگی گزار سکیں۔
ملتان سے مزید