ملتان (سٹاف رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ کے احکامات پر ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ملتان کی جانب سے لودھراں روڈ پر قائم غیر قانونی ہنٹنگ پوائنٹ کو مستقل طور پر سیل کر دیا گیا ہے، سیکریٹری آر ٹی اے محسن نثار کی ہدایت پر ٹریفک سب انسپکٹر مظہر اقبال نے موٹر موبائل پٹرول انسپکٹر حمیرا ناصر اور دیگر اہلکاروں کے ہمراہ عدالتی حکم پر کارروائی کی، ٹریفک انچارج شجاع آباد ارشد نیاز ڈوگر سمیت دیگر متعلقہ حکام کو بھی عدالتی فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ کارروائی کے بعد متعلقہ تھانہ سٹی شجاع آ باد میں رپٹ بھی درج کروا دی گئی ہے۔