• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میپکو ، 5ایس ڈی اوز کے تقرر وتبادلوں کے احکامات جاری

ملتان (سٹاف رپورٹر) سپریٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکو ملتان سرکل امجد نواز بھٹی نے 5ایس ڈی اوز کے تقرر وتبادلوں کے احکامات جاری کردئیے ہیں ۔ایس ڈی او شاہ رکن عالم سب ڈویژن محمد عارف سیال کو ایس ڈی او انڈسٹریل اسٹیٹ سب ڈویژن اور ایس ڈی او انڈسٹریل اسٹیٹ سب ڈویژن شیخ محمد عمران کو خالی آسامی پر ایس ڈی او حسن پروانہ سب ڈویژن ملتان تعینات کردیاہے جبکہ ایس ڈی او غلہ منڈی سب ڈویژن غلام مصطفی مجاہد کو خالی آسامی پر ایس ڈی او شاہ رکن عالم سب ڈویژن،تعیناتی کے منتظر ایس ڈی او شکیل پاشا کو خالی آسامی پر ایس ڈی او ولایت آبادسب ڈویژن اور ایس ڈی او ولایت آبادسب ڈویژن عبدالباری کو ایس ڈی او غلہ منڈی سب ڈویژن تعینات کیاگیاہے۔
ملتان سے مزید