ملتان(سٹاف رپورٹر) پنجاب بھر میں قائم آفٹرنون سکولوں کو تاحال فنڈزفراہم نہیں کیے جاسکے، جس کے باعث ان سکولوں میں خدمات انجام دینے والے سینکڑوں اساتذہ گزشتہ چار ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں۔متاثرہ اساتذہ کا کہنا ہے کہ تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے فی الفور فنڈز جاری کیے جائیں۔ذرائع کے مطابق آفٹر نون سکولوں کے فنڈزکو کارکردگی سے مشروط کیا گیاہے،بتایا گیاہے کہ ناقص کارکردگی کی بنیاد پر بیشتر سکولوں کے فنڈز روک لیے گئے ہیں ۔