• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈینگی ٹیسٹ کیلئے نجی ہسپتالوں اور لیبارٹریوں میں نئی قیمتیں مقرر

ملتان (سٹاف رپورٹر) مڈینگی ٹیسٹ کیلئے نجی ہسپتالوں اور لیبارٹریوں میں نئی قیمتیں مقرر، نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے، جو 30 جون 2026 تک نافذ العمل رہیں گی۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سی بی سی ٹیسٹ کی زیادہ سے زیادہ قیمت 90 روپے مقرر کی گئی ہے، بشرطیکہ یہ ٹیسٹ کسی مستند ڈاکٹر کے مشورے پر کیا جائے، ڈینگی آ لائزا ٹیسٹ این ایس ون ، آ ئی جی ایم ، آ ئیں جی جی کی فی ٹیسٹ زیادہ سے زیادہ قیمت 1500روپے ہو گی ۔
ملتان سے مزید