ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی ملتان کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری نشید عارف گوندل نے کہا ہے کہ سینئر پارٹی رہنما عبد القادر شاہین پارٹی کے ان مخلص اور نظریاتی کارکنوں میں شامل ہیں جنہوں نے ہر دور میں پارٹی سے وفاداری، جدوجہد، اور تنظیمی استحکام کے لیے نمایاں کردار ادا کیا، انہوں نے کہا کہ عبد القادر شاہین جیسے نظریاتی کارکن پارٹی کا سرمایہ ہوتے ہیں۔ وہ پارٹی کے ہر کارکن کی آواز ہیں۔