ملتان(سٹاف رپورٹر)ایمرسن یونیورسٹی ملتان میں شعبہ سیاسیات اور پاکستان اسٹڈیز کے ممتاز استاد پروفیسر عثمان جان کے اعزاز میں الوداعی تقریب ، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان، رجسٹرار ڈاکٹر محمد فاروق، ڈاکٹر عدنان طاہر، ڈاکٹر سہیل چوہان،ڈاکٹر کاشف، ڈاکٹر سعید ناصر‘ پروفیسر ظفر شیرانی، پروفیسر ڈاکٹر پرویز احمد، ملک جاوید سمیت ایمرسن یونیورسٹی کے تمام اساتذہ نے شرکت کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان نے پروفیسر عثمان جان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں شیلڈ آف آنر پیش کی۔