• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات فروشی کے الزام میں 5افراد گرفتار، 55لیٹر شراب، چرس برآمد

ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس نےمنشیات فروشی کے الزام میں پانچ افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔ڈی ایچ اے پولیس نے ملزم سلیمان سے 20لیٹر ملزم محمد گل سے 20لیٹر شراب قطب پور پولیس نے ملزم روحان سے 1500گرام چرس بستی ملوک پولیس نے ملزم شیراز سے 15لیٹر شراب جبکہ سٹی شجاع آباد پولیس نے ملزم عبدالوہاب سے 240گرام آئس برآمد کرلی، شہریوں کو بوگس چیک دینے اور امانت میں خیانت کرنے کے الزام میں چار افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔شارع عام پر قبضہ کرنے اور سرکاری ملازمین کو دھمکیاں دینے کے الزام میں پولیس نے پانچ افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔شہری کو ٹکر مارکر زخمی کرنے کے الزام میں پولیس نے نامعلوم خاتون ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں پولیس نے ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔پولیس نے موٹرسائیکلوں کی غیر قانونی الٹریشن کرنے کے الزام میں چار افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔پولیس نے سلاٹر ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔
ملتان سے مزید