ملتان (سٹاف رپورٹر)ہائی کورٹ ملتان بینچ کے جج جسٹس علی ضیا ء باجوہ نے شکیلہ بی بی کی ریجنل پولیس آفیسر ملتان کے خلاف رٹ درخواست نمٹاتے ہوئے سی سی ڈی ملتان کے انچارج اور متعلقہ پولیس اسٹیشن کو ہدایت کیا ہے کہ وہ قانون کے مطابق کاروائی کریں اور پٹیشنر کے شوہر کو فرضی پولیس مقابلے میں مارنے سے گریز کریں عدالت میں موجود پولیس افسران نے یقین دہانی کرائی کہ ملزم کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی جسٹس علی ضیا باجوا نے نسرین بی بی. قیصر عباس اور نسیم بی بی کی ڈسٹرکٹ پولیس افیسر مظفرگڑھ کے خلاف تین رٹ درخواستیں نمٹاتے ہوئے متعلقہ پولیس افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ پٹیشنرز کی دادرسی کریں اور کوئی ماورائے قانون و انصاف اقدام اٹھانے سے گریز کریں۔ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے خاتون کو گھر میں گھس کر تشدد کا نشانہ بنانے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت منظور کر نے کا حکم دیا ہے۔قتل کی دھمکیاں دینے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت وکلا بحث کے بعد منظورکرنے کا حکم ،منشیات فروشی کے الزام میں گر فتار چار ملز مان کوجوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم،بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہونے کے مقدمہ میں گرفتار ملزم کی ضمانت خارج کرنے کا حکم،شہری کوتاوان کے لئے اغوا کر نے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت منظورکر نے کا حکم،بجلی چوری کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت منظور،پٹرولیم ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میںگر فتار4 ملز مان کوجوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم۔