ملتان (سٹاف رپورٹر)وائس چانسلر محمد نواز شریف یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ملتان پروفیسر ڈاکٹر انجینئر طاہر سلطان نے کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خان سے ملاقات کی ، جس میں یونیورسٹی کے مین لَاڑ کیمپس پر جاری تعمیراتی منصوبے کو درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔کمشنر نے اس موقع پر مکمل تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ منصوبے کے ہر مرحلے پر یونیورسٹی انتظامیہ کے ساتھ کھڑی ہے۔ یونیورسٹی کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے۔