ملتان(سٹاف رپورٹر) ضلعی انتظامیہ نے بارشوں کے پیش نظر ڈینگی کی روک تھام کیلئے خصوصی اقدامات کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں ڈینگی لاروے کی تلفی کیلئے فیلڈ ٹیموں کو متحرک کرنے کا حکم دیا گیا ہے ۔یہ بات ڈپٹی کمشنر ملتان نے گزشتہ روز ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حساس مقامات پر ڈینگی لاروا تلف کرنے کیلئے سپرے کیا جائے ۔