• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیریوں کی قربانیاں دنیا بھر میں آزادی و حریت کی مثال بن چکی ہیں، صدرزرداری

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ یومِ الحاقِ پاکستان کشمیری عوام کی اجتماعی سوچ اور پاکستان سے فطری و دائمی رشتے کی روشن علامت ہے، کشمیریوں کی قربانیاں آج دنیا بھر میں آزادی، حریت اور قربانی کی مثال بن چکی ہیں،کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حق خود ارادیت ملنے تک ان کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رہے گی،چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ کشمیری عوام کا پاکستان سے تعلق محض جغرافیائی نہیں بلکہ دلوں کا رشتہ ہے،۔ایوانِ صدر کے پریس وِنگ سے ہفتے کو جاری بیان کے مطابق صدرِ مملکت آصف علی زرداری نےیومِ الحاقِ پاکستان پر پیغام میں کہا کہ 19 جولائی 1947 کو کشمیر کے غیور عوام نے پاکستان کے ساتھ الحاق کی تاریخی قرارداد منظور کی،یومِ الحاقِ پاکستان کشمیری عوام کی اجتماعی سوچ اور پاکستان سے فطری و دائمی رشتے کی روشن علامت ہے۔چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے 19 جولائی 1947ء کے تاریخی دن کی مناسبت سے کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دن اس عظیم فیصلے کی یاد دلاتا ہے جب کشمیریوں نے پاکستان سے الحاق کا عزم ظاہر کیا۔
اہم خبریں سے مزید