• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی نے پھر ثابت کیا کہ اس کا آئینی تقاضوں سے کوئی تعلق نہیں: عرفان صدیقی

عرفان صدیقی—فائل فوٹو
عرفان صدیقی—فائل فوٹو

مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ اس کا آئینی تقاضوں اور جمہوری روایات سے کوئی تعلق نہیں۔

ایک بیان میں سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں سے یہ کیسی مفاہمت ہے کہ ان کے ارکان کا حلف اُٹھانے کا راستہ روک دیا گیا؟ 

سینئر لیگی رہنما کا کہنا ہے کہ یہ وہی غیر آئینی اور غیر جمہوری رویہ ہے جو بانیٔ پی ٹی آئی نے عدم اعتماد سے بچنے کے لیے اختیار کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے قاسم سوری اور عارف علوی کے ذریعے یہی طریقہ اختیار کیا تھا، نہ عدم اعتماد کو روکا جا سکا، نہ ہی اپوزیشن ارکان کے حلف کو روکا جاسکے گا۔

سینیٹر عرفان صدیقی نے یہ بھی کہا ہے کہ یہ حقیقت اور پختہ ہو گئی ہے کہ یہ جماعت جمہوری ایوانوں کے لیے نہیں، یہ جماعت صرف سڑکوں، چوراہوں، ہنگاموں اور پُرتشدد احتجاج کے لیے بنی ہے۔

قومی خبریں سے مزید