کراچی (ٹی وی رپورٹ) کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ ڈی آئی جی محبوب اسلم للہ نے کہا کہ ہمارے انسپکٹر جنرل نے انفراسٹرکچر میں بڑی تبدیلی آئی ہے لیکن یہ بات اپنی جگہ درست ہے کہ رویہ میں مزید تبدیلی کی ضرورت ہے چونکہ جس طرح 76 سالوں میں پولیس کو استعمال کیا گیا ہے وہ ڈیڑھ دو سالوں میں مکمل صحیح نہیں ہوسکتا۔محبوب اسلم جیو نیوز کے پروگرام ایک دن جیو کے ساتھ میں میزبان سہیل وڑائچ سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت ہمارے پاس ایک نئی فورس بنی ہے سی این ایف جو اینٹی نارکوٹکس فورس تھی اس میں آرمی آفیسرز ہیں زیادہ تر تقریباً چار سو لوگ ٹرین ہو رہے ہیں اس میں سرونگ آفیسرز بھی ہیں اور لاہور میں انہیں اس سے بہتر کوئی سہولت نہیں ملی ہے مجموعی طور پر ہمارے پاس تقریباً 745 کا اسٹاف ہے اور ہماری کوارٹرلی پیسے دئیے جاتے ہیں فی ٹرینی کے حساب سے ہم نے کالج کی اپ گریڈیشن کے لیے آئی جی آفیس سے یا گورنمنٹ آف پنجاب سے ایک پیسہ نہیں لیا اپنی ریسورسیز کو بہتر مینج کرکے معاملات کو چلایا۔ محبوب اسلم کی اہلیہ نے کہا کہ میں سمجھتی ہوں کہ گھر کا باس ہمیشہ مرد کو ہی ہونا چاہیے انہوں نے مزید کہا کہ یہ دل کے بہت اچھے ہیں اور سب کی مشکل کو دور کرنے کی کوشش کرتے ہیں اس بات کی ان کے بچوں نے تائید کی اور کہا کہ ہمیں اکثر شکایت ہی اس بات پر ہوجاتی ہے کہ وہ کبھی کبھی اپنوں کو نظر انداز کر کے دوسروں کو ترجیح دے دیتے ہیں۔