کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) ایم کیو ایم پاکستان نے یوم آ زادی کے سلسلے میں ماہ اگست کو آزادی اور معرکہ حق کو جشن کے طور پر منا نے کا فیصلہ کیا ہے، اتوار کو گورنر ہائوس میں ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ اس سلسلے میں شہر بھر میں قومی پرچم لگائے جائیں گے، ایم کیو ایم کے مرکز سمیت علاقائی دفاتر میں بھی قومی پرچم لہرانے کے علاوہ چراغاں بھی کیا جائے گا، شب آ زادی پر فائیو اسٹار چورنگی نارتھ ناظم آباد پر جشن جبکہ .14 اگست کو گرینڈ جشن گورنر ہائوس میں ہوگا ، اجلاس میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری، یم کیوایم پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، سنیئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار، سید امین الحق، انیس قائم خانی اور منتخب نمائندوں نے بھی شرکت کی، اجلاس کے بعدگورنر ہائوس میں مشترکہ پریس کانفرنس میںگورنر سندھ کامران خان ٹیسوری اور ایم کیوایم پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے اعلان کیا یے کہ اگست کا پورا مہینہ آزادی اور معرکہ حق کے جشن کے طور پر منایا جائے گا۔