کراچی (نیوز ڈیسک) یورومنی ایوارڈز فار ایکسی لینس 2025ء میں حبیب بینک لمیٹڈ (ایچ بی ایل) کو ’پاکستان کا بہترین بینک‘ قرار دیا گیا ہے۔ بینک کو بڑے کارپوریٹ اداروں کے لیے ’بہترین بینک‘ اور ’بہترین انویسٹمنٹ بینک" کے اعزازات بھی دیئے گئے۔ یورومنی، جو عالمی سطح پر بزنس اور فنانس پر مبنی معروف اشاعت ہے، کے مطابق ایچ بی ایل نے مالیاتی کارکردگی، ڈیجیٹل بہتری اور زرعی شعبے میں سرگرم کردار کے ذریعے نمایاں مقام حاصل کیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایچ بی ایل ملک کے زرعی شعبے میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے جو پاکستان کی معیشت کی بنیاد ہے۔ اس موقع پر ایچ بی ایل کے صدر و سی ای او محمد ناصر سلیم نے کہا کہ یہ کامیابی ہمارے صارفین کے اعتماد اور حمایت کا ثمر ہے، اور ایچ بی ایل ان کی خدمت پر فخر محسوس کرتا ہے۔