• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپیکر ایاز صادق، وزیر داخلہ محسن نقوی کی پاک فضائیہ کو برطانیہ میں رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو 2025 شو میں ایوارڈز جیتے پر مبارکباد

اسلام آباد ( نیو ز ر پو رٹر)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاک فضائیہ کو برطانیہ میں منعقد ہونے والے رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو 2025 کے شو میں ایوارڈز جیتے پر مبارکباد دی ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے پاک فضائیہ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے JF-17 تھنڈر بلاک سی اور C-130کی اعلیٰ کارکردگی پر پائلٹس، ٹیکنیشنز اور قیادت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ کی کامیابیاں پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں کا مظہر ہیں۔ سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پاک فضائیہ نے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کیا۔
ملک بھر سے سے مزید