• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میٹرک بورڈ آفس کے قریب تیز رفتار پولیس موبائل فٹ پاتھ پر چڑھ گئی، تین اہلکار زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) میٹرک بورڈ آفس کے قریب تیز رفتارپولیس موبائل فٹ پاتھ پر چڑھ گئی جس کے باعث تین پولیس اہلکار زخمی ہوگئے، زخمی اہلکار ناظم آباد تھانہ میں تعینات ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق ناظم آباد تھانہ کی حدود میٹرک بورڈ آفس کے قریب تیز رفتار پولیس موبائل بے قابو ہوکر فٹ پاتھ پر چڑھ گئی جس کے باعث پولیس میں سوار 25سالہ کانسٹیبل سلیمان ولد افسر علی ،24سالہ پی سی عماد ولد خالد اور ہیڈ کانسٹیبل 43سالہ عرفان ولد محمد زخمی ہوگئے۔حادثہ کی اطلاع پر ریسکیو اہلکاروں نے موقع پرپہنچ کر زخمی پولیس اہلکاروںکو فوری طور پراسپتال منتقل کیا کیا جہاں پر انہیں طبی امداد مہیا کی گئی۔

ملک بھر سے سے مزید