• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی قیادت پر مالی بدعنوانی، فارن فنڈنگ کے سنگین الزامات ثابت 8 سال ہوگئے مگر کوئی کاروائی نہ ہو سکی، اکبر ایس بابر

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنما اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی قیادت پر مالی بدعنوانی ،فارن فنڈنگ کے سنگین الزامات ثابت 8سال ہو گئے مگر کوئی کاروائی نہ ہو سکی، اگر یہ فرانس ہوتا تو تمام ملوث قیادت پر سیاست پر پابندی اور دیگر سزائیں نافذ ہو چکی ہوتیں مگر یہ پاکستان ہے جہاں سیاست کا مطلب لوگوں کو جمہوریت، آئین، اور قانون کے نام پر بے وقوف بنانا ہے۔
ملک بھر سے سے مزید