• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چکوال میں بارشوں سے تباہی کے باعث اوورسیز پاکستانی سخت پریشانی کا شکار

پیرس ( تجزیہ :رضا چوہدری /نمائندہ جنگ ) دنیا بھر کی طرح یورپی ممالک میں مقیم چکوال کے اوورسیز بھی چکوال میں 450ملی لیٹر بارش اور اس سے پہنچنے والے بھاری نقصانات سے پریشان ہیں۔چکوال کو آفت زدہ قرار دینا اور اس کی بحالی کےلئے بھاری گرانٹ کی منظوری وقت کی اہم ضرورت ہے۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے ذاتی طور پر چکوال کا فضائی اور زمینی دورہ کیا جب وہ پہنچیں تو پانی اتر چکا تھا مگر اس دوران مردم خیز خطہ چکوال میں حالیہ مون سون کی بارشوں سے ہر طرف تباہی اس دوران شاہراہیں گلیاں دریا ندی نالوں کا منظر پیش کرتی نظر ائیں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز خود دورہ کرنے چکوال پہنچ گئیں نشیبی علاقوں کے رہائشیوں کے گھروں کئی روز کئی کئی فٹ پانی کھڑا رہا، ان کی زندگی بھر کی پونجی تباہ ہو گئی، حالیہ مون سون کی شدید بارشوں نے ضلع چکوال کو تاریخ کی بدترین تباہی سے دوچار کر دیاہے۔ 425ملی لیٹر ریکارڈ بارش نے پورے ضلع کے انفرااسٹرکچر کوتباہ کر دیا۔ پُل ٹوٹ گئے، ڈیم منہدم ہوگئے، رابطہ سڑکیں اور گلیاں دریابن گئیں۔ اس کے ساتھ ساتھ لوگوں کے ذاتی مکانات، فصلیں، مویشی اور دیگر املاک بھی پانی کے ریلوں کی نذر ہوگئیں،اوورسیز پاکستانی مطالبہ کررہے ہیں کہ ایسی صورتحال میں فوری طور پر چکوال کو باضابطہ طور پر آفت زدہ علاقہ قرار دے کر ہنگامی امداد اور بحالی کا منصوبہ تشکیل دیا جانا ضروری ہے۔
ملک بھر سے سے مزید