• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پھل فروش سے مفت آم لینے والا پولیس اہلکار معطل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پھل فروش سے مفت آم لینے والے سائٹ سپر ہائی وے کے پولیس اہلکار کو اعلیٰ حکام نے معطل کرکے محکمہ جاتی کارروائی کا آغاز کردیا ہے،پھل فروش کی جانب سے بنائی گئی ایک ویڈیو جس میں موٹر سائیکل سوار پولیس اہلکار نے پھل فروش کا ترازو ہاتھ میں اٹھا رکھا ہے ،ویڈیو میں پھل فروش کو کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ مذکورہ پولیس اہلکار اس پھل فروش سے مفت میں ایک کلو آم مانگ رہا ہے جس پر پھل فروش کی جانب سے منع کرنے پر موٹر سائیکل سوار پولیس اہلکار نے اس پھل فروش کا ترازو اٹھا لیا ،پھل فروش کی جانب سے بنائی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ،ویڈیو میں پھل فروش نے کو مزید کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہےکہ اس سے قبل 2 پولیس اہلکار آئے اور وہ بھی اس سے مفت ایک کلو آم لیکر چلے گئے ،کیا اس کا مال حرام کا ہے،جس پر پولیس اہلکار پھل فروش کو دھمکی دیتے ہوئے چلا جاتا ہےکہ وہ اسکے ٹھیلے کو اٹھا وا لے گا۔
ملک بھر سے سے مزید