اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں چین کی خالص براہ راست سرمایہ کاری گزشتہ مالی میں ایک ارب22کروڑ ڈالر ہوگئی جو کہ 2023-24 کےمقابلے میں 90.4فیصد کا اضافہ ہے۔مین لینڈ چین کے علاوہ دیگر بڑے سرمایہ کاروں میں چین کا ہانگ کانگ 470.1ملین ڈالر نیٹ ایف ڈی آئی کے ساتھ، متحدہ عرب امارات 283.1ملین ڈالر، سوئٹزر لینڈ 203.3ملین، برطانیہ 201.8 ملین، جنوبی کوریا 96.2 ملین، ملائیشیا 42.8ملین، جاپان 40.1 ملین، امریکہ 30.5ملین اور کویت سے 30.4 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی۔جون سے جولائی 2025کے دوران پاکستان کو چین سے 1709.8ملین ڈالر کی سرمایہ کاری موصول ہوئی جبکہ 485.5ملین ڈالر باہر گئے۔