کراچی (اسٹاف رپورٹر)3روزقبل سی ٹی ڈی اورحساس ادارے کی مشترکہ کارروائی کے دوران ہلاک ہونے دہشت گرد طاہر شاہ تربیت یافتہ اورخود کش جیکٹ وبم بنانے کا ماہرتھا،ہلاک دہشت گرد شہرقائد اورخیبر پختون خوا میں کئی دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھا۔تفصیلات کے مطابق موچکوتھانے کی حدود میں 17جولائی کو سی ٹی ڈی اورحساس ادارے کی مشترکہ کارروائی کے دوران ہلاک ہونے والے دو میں سے ایک دہشت گرد کی شناخت طاہرشاہ کے نام سے ہوئی ہے،سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ہلاک دہشت گرد طاہرشاہ تربیت یافتہ اورخود کش جیکٹ وبم بنانے کا ماہرتھا۔ہلاک دہشت گرد نے اپنی شناخت چھپانے کے لیے افغانستان میں ہلاک دہشت گرد کاشف ولد بخت رواں کا شناختی کارڈ استعمال کررہا تھاتاکہ اپنی شناخت خفیہ رکھ سکے،سی ٹی ڈی حکام نے دہشت گرد کاشف کی فیملی سے رابطہ کیا توانھوں نے انکشاف کیا کہ انکا بھائی افغانستان میں ہلاک ہوگیا تھا اوروہی اسکی تدفین بھی ہوگئی تھی۔