• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریڑھی گوٹھ، جائیداد کا تنازع، بہن نے بھائی کو قتل کردیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ریڑھی گوٹھ میں مبینہ طور پرجائیداد کے تنازعہ پر بہن نے تشدد کا نشانہ بنا کر بھائی کو قتل کردیا،پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ،تفصیلات کے مطابق سکھن تھانے کی حدود ریڑھی گوٹھ میںایک شخص کی لاش ملی جسے تشدد کرکے قتل کیا گیا تھا ،لاش کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پرپہنچ کر مقتول کی لاش کو اسپتال منتقل کیا جہاں پر مقتول کی شناخت40سالہ سومار ولد ابراہیم کے نام سے ہوئی ، قتل کا واقعہ پر — ایس ایس پی ملیر ڈاکٹر عبدالخالق پیرزادہ نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر جائے وقوعہ پر معائنہ کیا اور کرائم سین یونٹ کو طلب کرکے شواہد اکھٹاکرنے کے احکامات جاری کئے ،ایس ایس پی ملیر نے اپنی نگرانی میں ایک مشترکہ تفتیشی ٹیمیں تشکیل دے دی ہے، ایس ایچ او تھانہ سکھن عدیل احمد شاہ نے بتایا ہےکہ مقتول سومار کو اسکی بہن آمنہ زوجہ علی محمد نے اپنے بیٹے کے ساتھ ملکر ڈنڈوں کے تشدد سےقتل کیا ،پولیس نے واقعے کے چند گھنٹوں بعد ملزمہ کو گرفتار کرلیا ،ملزمہ نے دورانِ تفتیش انکشاف کیا کہ اس نے جائیداد کے تنازعے میں آکر اپنے بھائی کو ڈنڈوں کے وار سے قتل کیا۔پولیس نے واردات میں استعمال ہونے والا آلہ قتل (ڈنڈا) بھی برآمد کر لیا ہے، جسے مزید فرانزک تجزیے کے لیے محفوظ کر لیا گیا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید