• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز آئی ٹی پروگرام کا دوسرا مرحلہ شروع کر دیا، شرجیل انعام میمن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے جامعات کے لئے ریکارڈ 42 ارب کا بجٹ اور نوجوانوں کے لئے ڈیجیٹل ٹریننگ پروگرامز کا آغاز کردیا ہے حکومت سندھ نے پیپلز آئی ٹی پروگرام کا دوسرا مرحلہ شروع کر دیا، جس کے لئے 1.4 ارب روپے کا بجٹ مختص کئے گئے ہیں جو ملک کے دیگر تمام صوبوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے پیپلز انفارمیشن ٹیکنالوجی پروگرام (پی آئی ٹی پی) نوجوانوں کو ڈیجیٹل معیشت کا حصہ بنانے کے لیے ایک ماڈل پروگرام بن چکا ہے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پیپلز آئی ٹی پروگرام کے پہلے مرحلے کے تحت اب تک 13,565 طلبہ کو جدید آئی ٹی شعبوں میں تربیت دی گئی ہے، بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 300 طلبہ کو میرٹ اور شفاف عمل کے تحت گوگل کروم بکس اور لیپ ٹاپس فراہم کیے گئے ہیں۔شرجیل انعام میمن نے کہا کہ آئی ٹی پی کا دوسرا مرحلہ شروع کر دیا گیا ہے جس کے لیے 1.4 ارب روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے، توسیعی مرحلے کے تحت 12 ہائی ڈیمانڈ آئی ٹی شعبوں میں 35,000 طلبہ کو جدید ترین تربیت دی جائے گی۔

ملک بھر سے سے مزید