• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جہیز تنازع، ایک اور بھارتی خاتون یو اے ای میں مردہ پائی گئی

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

بھارتی ریاست کیرالہ کی ایک اور خاتون متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں مردہ پائی گئی ہے۔ متوفیہ کے اہل خانہ نے شوہر پر جہیز کے لیے ہراساں کرنے کا الزام عائد کر دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات میں مردہ پائی جانے والی 29 سالہ اتھولیا نامی خاتون کے شوہر کے خلاف کیرالہ پولیس نے مقدمہ درج کیا ہے۔

مقدمہ متوفیہ کی والدہ کی مدعت میں درج کیا گیا، جس میں کہا گیا ہے کہ اتھولیا کے شوہر ستیش نے اس کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گلا گھونٹ کر مار ڈالا۔

والدہ نے ستیش پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ستیش جہیز کے لیے اتھولیا کو ہراساں اور اس پر تشدد کرتا رہتا تھا۔

مقتولہ کے اہلِ خانہ کا دعویٰ ہے کہ 2014 میں جب ان دونوں کی شادی ہوئی تھی تو اس وقت ایک موٹر سائیکل اور 43 تولے سونا دینے کے باوجود ستیش ناکافی جہیز لانے پر اتھولیا کو تشدد کا نشانہ بناتا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شوہر ستیش کے خلاف بی این ایس اور جہیز امتناع ایکٹ 1961 کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ 

بین الاقوامی خبریں سے مزید