روس کے یاکوتیا ریجن میں کان کنوں کو لے جانے والی بس حادثے کا شکار ہوگئی جس میں 13 کان کن ہلاک جبکہ 20 زخمی ہوگئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق روسی حکام نے بتایا کہ حادثہ بظاہر ڈرائیور کے گاڑی پر کنٹرول کھونے کے باعث پیش آیا، حادثے کے بعد گاڑی کھائی میں جاگری۔
حادثے کے بعد زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
حکام نے بتایا کہ حادثے کے حوالے سے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔