• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین اور اقلیتوں کو ایوان میں موثر آواز ملنا قابلِ تحسین ہے،میئرپشاور

پشاور (لیڈی رپورٹر)میئر پشاور زبیر علی نے خیبرپختونخوا اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے والے خواتین اور اقلیتی اراکین کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ جمہوری عمل صوبے میں مثبت سیاسی استحکام اور عوامی نمائندگی کے فروغ کی علامت ہے۔انہوں نے کہا کہ خواتین اور اقلیتوں کو ایوان میں موثر آواز ملنا نہایت خوش آئند اور قابلِ تحسین ہے۔یہ نمائندگان معاشرے کے ان طبقات کی ترجمانی کریں گے جو ہمیشہ ملک و قوم کی تعمیر میں کلیدی کردار ادا کرتے رہے ہیں۔میئر پشاور زبیر علی نے مزید کہا کہ ہمیں امید ہے کہ نو منتخب اراکین آئندہ قانون سازی میں مثبت، تعمیری اور عوامی مفادات پر مبنی کردار ادا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پشاور کی شہری حکومت خواتین اور اقلیتوں کے حقوق و ترقی کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔
پشاور سے مزید