• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا میں 20سے 25جولائی تک مزید بارشوں کی پیشینگوئی

پشاور(این ا ین آئی)محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا کے بیشتر علاقوں میں 20 جولائی کی شام/رات سے 25 جولائی 2025 تک مون سون کی نئی لہر کے تحت مزید بارشوں، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔ریجنل میٹ آفس پشاور کے مطابق، مون سون کا نیا سسٹم صوبے میں داخل ہو رہا ہے، جس کے ساتھ مغربی ہوا کا ایک سلسلہ بھی شامل ہوگا جو بارشوں کو مزید شدید بنا سکتا ہے۔محکمہ موسمیات نے جن اضلاع میں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے ان میں ہری پور، ایبٹ آباد، مانسہرہ، چترال (اپر و لوئر)، دیر (اپر و لوئر)، سوات، بونیر، ملاکنڈ، بٹگرام، شانگلہ، کوہستان (اپر و لوئر)، کولائی پالس کوہستان، تورغر، پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ، چارسدہ، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، کرم، کوہاٹ، ہنگو، بنوں، کرک، لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک، شمالی و جنوبی وزیرستان (اپر و لوئر) شامل ہیں۔صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے خبردار کیا ہے کہ شدید موسمی صورتحال کے سبب شہری علاقوں میں سیلابی صورتحال، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور معمولات زندگی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔پی ڈی ایم اے نے اس حوالے سے تمام ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ جاری کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ ہائی الرٹ رہیں اور پیشگی حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائیں۔ عوام اور سیاحوں کو بھی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
پشاور سے مزید