• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور میں شجر کار مہم کا اغاز کر دیا گیا

پشاور (لیڈی رپورٹر)نظریہ پاکستان فورم کےصدر ملک لیاقت علی تبسّم نے جمعرات کے روز پودا لگا کر شجرکاری مہم کا باضابطہ آغاز کر دیا۔ اس حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد، طلباء، اساتذہ اور سول سوسائٹی کے نمائندگان نے شرکت کی۔ملک لیاقت علی تبسّم نے اپنے خطاب میں کہا کہ درخت لگانا نہ صرف صدقہ جاریہ ہے بلکہ یہ ہماری آنے والی نسلوں کے لیے ایک محفوظ اور صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کی ضمانت بھی ہے۔
پشاور سے مزید