• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور کے پانچ ماڈل بازاروں میں تجاوزات کیخلاف ضلعی انتظامیہ کا آپریشن

پشاور ( لیڈی رپورٹر) ڈپٹی کمشنر پشاور سرمد سلیم اکرم کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) کی سربراہی میں پشاور کے پانچ ماڈل بازاروں میں تجاوزات کے خلاف ضلعی انتظامیہ کے آپریشن کے سلسلے میں گزشتہ روز کوچی بازار اور چڑیکوبان بازار اور میں کیا گیا جس میں اسسٹنٹ کمشنر (سٹی)، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر (سٹی)، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر (کینٹ)، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر (فقیرآباد)، مقامی پولیس، سول ڈیفینس اور کیپیٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ کے اہلکاروں نے حصہ لیا۔کوچی بازار اور چڑیکوبان بازار میں بھاری مشینری کی مدد سے دکانوں کے آگے بنائے گئے چبوترے، لوہے کی رکاوٹیں، اضافی چھتیں اور ناجائز سائن بورڈز مکمل طور پر ہٹا دیے گئے۔ متعدد مقامات پر تجاوزات ختم کر کے فٹ پاتھوں اور گزرگاہوں کو عوام کے لیے بحال کیا گیاضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ پانچ ماڈل بازاروں میں تجاوزات کے مکمل خاتمے تک یہ آپریشن بغیر کسی تعطل کے جاری رہے گا۔
پشاور سے مزید