• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جناح پارک پشاور کینٹ میں مفت طبی کیمپ کا کامیاب انعقاد

پشاور (جنگ نیوز)کنٹونمنٹ بورڈ پشاور (CBP) اور کنٹونمنٹ جنرل ہسپتال کے زیراہتمام، لیبرا فارماسیوٹیکل اور آر شین کے تعاون سے جناح پارک پشاور کینٹ میں ایک روزہ مفت طبی کیمپ کا کامیابی سے انعقاد کیا گیا۔ یہ کیمپ ڈائریکٹر جنرل ملٹری لینڈز اینڈ کنٹونمنٹس ڈیپارٹمنٹ کی خصوصی ہدایات کے تحت منعقد کیا گیا تاکہ کنٹونمنٹ کے رہائشیوں کو مفت طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔کیمپ میں مجموعی طور پر 106 مریضوں کا معائنہ کیا گیا جن میں مختلف بیماریوں میں مبتلا مریض شامل تھے۔طبی ماہرین کے مطابق مریضوں کی بڑی تعداد نے سانس کی نالی کے انفیکشن (Upper Respiratory Tract Infection)، پیشاب کی نالی کی بیماریوں (UTI)، جسمانی درد، ذیابیطس، ہائی بلڈ پریشر، جلدی امراض بشمول خارش (Scabies)، اور غذائی کمی کی شکایات کے ساتھ رجوع کیا۔کیمپ کے دوران40مریضوں کے رینڈم بلڈ شوگر (RBS) ٹیسٹ بھی کیے گئے، جن میں سے 3 مریضوں میں نئی ذیابیطس کی تشخیص ہوئی۔ تمام مریضوں کو موقع پر ہی مفت ادویات مہیا کی گئیں اور انہیں مزید علاج کے لیے رہنمائی بھی فراہم کی گئی۔یہ جناح پارک میں منعقد ہونے والا چوتھا مفت میڈیکل کیمپ تھا۔
پشاور سے مزید