• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور میں لوڈ شیڈنگ حد سے تجاوز کر چکی ہے، ملک واحد علی

پشاور ( جنگ نیوز) این سی 44 یو سی 25 پیپلز پارٹی کے چیئرمین ملک واحد علی نے کہا ہے کہ پشاور میں لوڈ شیڈنگ حد سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ پشاور کے بعض علاقوں میں اس کا دورانیہ بھی بڑھا دیا گیا ہے. جن میں سرفہرست کاکشال کا علاقہ ہے جس کی وجہ سے کاروبار زندگی شدید متاثر ہو گیا ہے. لوگ بیروزگار ہو گئے ہیں. انہوں نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے عوام سخت پریشان ہیں. لوڈ شیڈنگ کے مسئلے کو ساٹھ سال سے بھی زیادہ ہو گئے ہیں. کوئی حکومت بھی اس کو حل کرنے میں کامیاب نہیں ہوئی ہے۔
پشاور سے مزید