• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوات میں لیکروس ٹریننگ کیمپ

پشاور (خصوصی نامہ نگار) خیبرپختونخوالیکروس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام مینگور ہ سوات میں لیکروس ٹریننگ کیمپ کا کامیاب انعقاد کیاگیا جس میںسوا ت ڈسٹرکٹ کے کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ پاکستان لیکروس فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری انجینئر طیفور زرین اور سوات ڈسٹرکٹ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری حسنین بھی اس موقع پر موجود تھے ۔صدر خیبر پختونخوا لیکروس ایسوسی ایشن سید سالار جہان کی ہدایات پرمنعقدہ کیمپ میں 30 کھلاڑیوں نے حصہ لیا، جنہیں لیکروس کے بنیادی اصول، ڈرلز اور کھیل کی تکنیکوں سے روشناس کرایا گیا۔ اس کلینک کا مقصد نوجوان کھلاڑیوں میں لیکروس کھیل کی آگاہی پیدا کرنا اور ان کی صلاحیتوں کو مزید نکھارنا تھا۔خیبر پختونخوا لیکروس ایسوسی ایشن کی جانب سے کیمپ کے شرکاءکو مفت لیکروس اسٹکس اور دیگر ضروری ساز و سامان فراہم کیاگیا۔
پشاور سے مزید