پشاور (جنگ نیوز) پشاور کنٹونمنٹ بورڈ (CBP) کی جانب سے عوامی خدمت کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے چوتھا فری میڈیکل کیمپ بروز پیر، 21 جولائی 2025 کو جناح پارک، پشاور کینٹ میں لگایا جا رہا ہے۔ اس فلاحی اقدام کا مقصد عوام کو مفت طبی سہولیات فراہم کرنا ہے، جس میں مختلف عام بیماریوں کی تشخیص، ابتدائی لیبارٹری ٹیسٹ، ڈاکٹری مشورے اور ادویات کی مفت فراہمی شامل ہے۔