• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آڈٹ رپورٹ صحتِ عامہ کی بگڑتی صورتحال اور پالیسی کی ناکامی کی واضح عکاس،پیما

پشاور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن (پیما) نے عالمی ادارے گلوبل گند کی حالیہ آڈٹ رپورٹ اور میڈیا رپورٹس پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے، جن میں پاکستان میں ایچ آئی وی سے اموات میں 400 فیصد اضافہ، ادویات کے خلاف مزاحمت رکھنے والی ٹی بی کے 70 فیصد کیسز کی عدم تشخیص اور ملیریا کے بڑھتے کیسز کی نشاندہی کی گئی ہے۔ یہ اعداد و شمار ملک میں صحتِ عامہ کی بگڑتی صورتحال اور پالیسی کی ناکامی کی واضح عکاسی ہیں۔پیما کے مرکزی صدر پروفیسر عاطف حفیظ صدیقی نے کہا کہ اس بحران کی اہم وجہ صحت کے اداروں میں نااہل اور غیر متعلقہ افراد کی تقرریاں ہیں۔
پشاور سے مزید