پشاور (خصوصی نامہ نگار)پہلے شہدائے پولیس انٹر ریجنل فٹ بال ایونٹ میں مزید تین میچز کا فیصلہ ہو گیا۔ ڈی آئی خان، مالاکنڈ اور بنوں نے اپنے میچ جیت لئے۔اس موقع پر ریجنل سپورٹس آفیسر کاشف فرحان مہمان خصوصی تھے۔ انچار ج سپورٹس نعیم گل ، چیف آرگنائزاختر حسین ، میڈیا کورآڈی نیٹرلائن آفیسر محمد تنویربھی موجود تھے۔