پشاور (لیڈی رپورٹر)دارہ برائے نفاذ عالمی انسانی حقوق پشاور کے زیر اہتمام دلزاک روڑ ثمر باغ کے رہائشی سردار خان وارث خان پسران ملک جبار خان کی جانب سے مبینہ طور پرزمینوں پر قبضے کے خلاف پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی کیا گیا مظاہرے کی قیادت ادارہ برائے نفاذ عالمی انسانی حقوق کے صوبائی کوارڈینیٹرسید محمد شکیل علی شاہ نے کی اس موقع پر صوبائی وائس چئیرمین شوکت چوہدری اور پشاور کینٹ کے صدر اکرم خان اور دیگر متاثرین قبضہ مافیا شریک تھے مظاہرین نے قبضہ مافیا ختم کرو مظلوموں کو حق دلاؤ زمینوں کو واگزار کرانے کے حوالے سےنعرے لگائے مظاہرین نے بینر اٹھا رکھے تھے جس پر قبضہ مافیا کے خلاف اور مظلوموں کے حق میں نعرے درج تھے۔