پشاور ( لیڈی رپورٹر )ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر پشاور تنزیل الرحمان نے پودا لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کردیا ۔گذشتہ روز ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر تنزیل الرحمان نے ریونیو سٹاف کے ہمراہ شالیمار گا رڈن میں شجرکاری مہم کے سلسلے میں پودا لگایا اس موقع پر گارڈن سپرنڈنٹ یاسر احمد خان بھی انکے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر انہوں ہے گارڈن کے مختلف حصوں کا معائنہ کرتے ہوئے کہاکہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہےمون سون شجرکاری مہم ایک سنہری موقع ہے جس سے ہم نہ صرف اپنے ماحول کو محفوظ بنا سکتے ہیں۔ ہر محلے، ہر گاؤں، ہر بنجر شہر کو سرسبز و شاداب بنائیں۔