• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیکنگ کی نئی تکنیک سکھانے کے لیے پشاور میں ورکشاپ کا انعقاد

پشاور ( لیڈی رپورٹر )پشاور میں بیکنگ سیکھنے کے شوقین افراد کے لیے تین روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیاگیا۔ جس کا اہتمام کٹسی فوڈز اور پاکستان شیفس کلب نے کیاورکشاپ کا مقصد نئے سیکھنے والوں کو پروفیشنل بیکنگ کی مہارتیں اور عملی تربیت دینا ہے۔ اس ورکشاپ کی رہنمائی معروف بیکری اور پیسٹری شیف، شیف نورین اشرف نے کی کٹسی فوڈز کے بانی اور مینیجنگ ڈائریکٹر عارف نے کہا کہ پشاور میں اس نوعیت کی پہلی ورکشاپ کا مقصد نوجوان شیفس کو بہترین تربیت دینا اور اُن کے لیے ایک مضبوط پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے ورکشاپ کے شرکاء میں سرٹیفکیٹس اور خصوصی گفٹ ہیمپر تقسیم کیے گئے۔
پشاور سے مزید