پشاور ( لیڈی رپورٹر )پاکستان یونائیٹڈ ورکرز فیڈریشن نے کیپیٹل میٹروپولیٹن پشاور ملازمین کی مالی مشکلات میں اضافے پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے خیبر پختونخوا حکومت سے فوری طور پر اسے حل کرنے کا مطالبہ کر دیا اس حوالے سے فیڈریشن کے صوبائی صدر محمد اقبال اور جنرل سیکرٹری رازم خان نے کہا کہ میٹروپولیٹن ملازمین کئی سالوں سے حکومتی اعلان کردہ مراعات سے محروم ہیں ان کو تنخواہیں، الاؤنسز اور دیگر مالی فوائد سے محروم رکھا جا رہا ہے جو ان کا قانونی حق بنتا ہے ان کو تنخواہیں تاخیر سے ادا کی جاتی ہیں جس سے ان کی مالی مشکلات ہر مہینے بڑھتے جا تے ہیں انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت اور خصوصی طور پر وزیر بلدیات اور وزیر خزانہ فوری طور پر اس سلسلے میں نوٹس لیکر میٹروپولیٹن ملازمین کی تنخواہیں بروقت کی جائیں ان کو بقایا جات ادا کریں۔