• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیو مہم کی خواتین ورکرز کا مظاہرہ، ملازمت سے فارغ نہ کیا جائے

پشاور (لیڈی رپورٹر) انسدا دپولیو مہم میں کام کرنے والی خواتین ورکرز نے پشاورپریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور ڈی ڈی ایم پالیسی کے خلاف نعرے لگائے خواتین پولیو ورکرز نے کہا کہ کنٹریکٹ پر لی جانے والی خواتین کو ملازمت سے فارغ کیا جا رہا ہے اور ان کی قربانیوں اور پولیو کو پشاور سے ختم کرنے کی مہم میں اپنا کردار ادا کرنے والی خواتین اور مرد اہلکاروں کی قربانیاں نظر انداز کر دیا گیا ہے انہوں نے حکومت سے فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ اس قسم کے فیصلوں سے پولیو کے لیے قربانیاں دینے والی خواتین کی حق تلفی ہوگی۔
پشاور سے مزید