• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انجلینا جولی کی آئندہ 10 سال تک جوان اور پرکشش دکھنے کیلئے کوششیں

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

ہالی ووڈ کی نامور اداکارہ اور فلمساز انجلینا جولی نے آئندہ 10 سال تک اپنی جوانی اور خوبصورتی کو برقرار رکھنے کے لیے ایک اہم فیصلہ کیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق 50 سالہ انجلینا جولی نے لیزر تھراپی کروائی ہے تاکہ وہ آئندہ برسوں میں بھی پہلے کی طرح دلکش اور تروتازہ نظر آئیں۔

ذرائع کے مطابق انجلینا جولی سورج کی شعاعوں سے جلد کو محفوظ رکھنے کے معاملے میں ہمیشہ محتاط رہی ہیں، جس سے ان کی جلد پر عمر کے اثرات کم محسوس ہوتے ہیں تاہم، انہوں نے جلدی مسائل کے ماہر ڈاکٹرز کی معاونت بھی حاصل کی ہے۔

 اداکارہ نے اپنی جلد کی ساخت کو بہتر اور مزید پرکشش بنانے کے لیے لیزر ٹریٹمنٹ کو چُنا ہے، ان کے قریبی حلقوں کے مطابق اس علاج کے نتائج نہایت شاندار رہے ہیں۔

مزید یہ کہ وہ برسوں سے بوٹوکس کا استعمال بھی کر رہی ہیں، لیکن اس متعلق ہمیشہ محتاط رہتی ہیں تاکہ ان کا چہرہ قدرتی اور جوان دکھائی دے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انجلینا جولی ناصرف ظاہری شخصیت پر توجہ دیتی ہیں بلکہ اپنی خوبصورتی کے لیے صحت بخش اور متوازن خوراک کا بھی خاص خیال رکھتی ہیں، وہ اپنی غذا میں پروٹین، تازہ پھل اور سبزیاں شامل رکھتی ہیں۔

یاد رہے کہ انجلینا جولی کو آخری مرتبہ فلم ’ماریا‘ میں دیکھا گیا تھا، جس میں انہوں نے مشہور اوپیرا سنگر ماریا کالاس کا کردار نبھایا۔ اب وہ ایک فرانسیسی ڈرامہ فلم میں جلوہ گر ہوں گی، جس کا پریمیئر ستمبر 2025ء میں ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں متوقع ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید